Saturday 29 November 2014

AIEM to to provide guidence and assistance to establsh ITC/ITC

آئی ٹی آئی کے قیام میں تعاون کی پیش کش
آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ ضروری رہنمائی اور مدد فراہم کریگا

نئی دہلی۔ صنعت و حرفت اور ہنرمندی کی تعلیم و تربیت روزگار کا بہترین زریعہ ہیں۔ تربیت یافتہ ہنرمند افراد کے لئے ملک کے علاوہ یورپی اور عرب ممالک میں عمدہ روزگار کے بیشمار مواقع ہیں۔ چنانچہ آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ نے حالیہ سالانہ کانفرنس میں اس طر ح کے سنٹر قائم کرنے کی سفارش کے ساتھ ضروری معلومات اور رہنمائی کی پیش کش کی ہے۔
تجویز یہ ہے کہ جوتعلیمی ادارے یا این جی اوز مسلم علاقے میں آئی ٹی آئی کے لئے جگہ، عمارت اور ضروری مشینری وغیرہ کا بندوبست کرسکتے ہیں، ان کو ادارہ چلانے کے لئے ماہرین سے رہنمائی فراہم کرائی جائے۔ بعض این جی اوز اور صاحب خیر افراد مالی معاونت اور شراکت بھی کرسکتے ہیں۔موومنٹ کی طرف سے رہنمائی اورمددکے لئے کوئی فیس طلب نہیں کی جائیگی۔جن مدارس کے پاس کشادہ جگہ ہے اور جو چند کمرے اس کام کیلئے فراہم کرسکتے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ ضابطہ کے مطابق جگہ کم سے کم پانچ ہزار مربع فٹ (تقریبا 555گز) ہونی چاہئے۔
 دلچسپی رکھنے والے افراد یا ادارے ای میل aiemdelhi14@gmail.com یا موومنٹ کے سیکریٹری جناب عبدالرشید سے فون 9968262702پر دن کے اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment